ناندیڑ:۴؍جولائی ( نامہ نگار)شہر کے کوٹھا روڈ پر موجود ٹریژر بازار میں
واقع رونالڈ کار کمپنی کے شوروم اُنّتی وہیکل کے چار افراد کے خلاف رقم لے
کر کار نہ دینے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پولس پریس نوٹ کے
مطابق پربھنی کے پالم کے رہنے والے گجانن روکڑے نے شکایت درج کرائی کہ
گزشتہ ۲۳؍جون کو وہ اُنّتی وہیکل شوروم پر آئے تھے اور انہوں نے کار خریدی
کیلئے وہاں پر شوروم میں سودا کیاتھا ۔ انہوں نے اپنی بیوی کے
نام پر موجود
بینک اکاؤنٹ کے ۶؍چیک کار شوروم میں جمع کرائے ۔ شوروم میں موجود ونود
گاڑے ، ریحان شیخ ، سنجے کوساٹے ، وشال پاٹل ان تینوں نے انہیں کار دینے کا
وعدہ کیا مگر سنجے کوساٹے نے ایک چیک کے ذریعے سے ۲؍لاکھ روپئے کی رقم
بینک سے اُٹھالی ۔ گجانن روکڑے نے کار دینے کا مطالبہ کیاتو ان لوگوں نے
انہیں کار دینے سے بھی انکار کیا ۔ بالآخر سڈکو پولس اسٹیشن میں مذکورہ
چاروں افراد کے خلاف دھوکہ دہی کرنے کا مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔